Ads

Breaking News

راولپنڈی میں سلنڈر پھٹنے سے 10 افراد زخمی

 راولپنڈی کےعلاقے مسلم ٹاؤن میں واقع ایک گھر میں دھماکا ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں جس میں 3 بچے بھی شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق دھماکا ساجد نامی شہری کے گھر میں ہوا ہے، تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

No comments