Ads

Breaking News

پاکستان نے 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

کراچی کی ملیر جیل سے رہائی پانے والے 147 بھارتی ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن سے بذریعہ علامہ اقبال ایکسپریس لاہور روانہ کر دیا گیا ہے جہاں سے وہ واہگہ بارڈر کے رستے بھارت جائیں گے۔بھارتی ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں ملیر جیل سے اسپشل پولیس کی نگرانی میں کینٹ اسٹیشن لایا گیا، کینٹ اسٹیشن پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ریلوے پولیس اور اسپشل پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایدھی کے رضاکار بھی موجود تھے۔دوسری جانب بھارتی ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ جیل حکام کا ہمارے ساتھ رویہ اچھا تھا تاہم اپنے دیس جانے پر خوشی ہو رہی ہے جب کہ اس موقع پر ایدھی فاونڈیشن  نے ماہی گیروں کو تحائف بھی دیئے۔

No comments