Ads

Breaking News

کابل میں خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق دھماکا سیکیورٹی اہلکاروں پر ہوا جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ان میں شہری اور سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے 20 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خودکش تھا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، خودکش بمبار نے سیکیورٹی فورسز کے ایک گروپ کے نزدیک پہنچ کر خود کودھماکے سے اڑالیا۔
مقامی پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہل کار کابل کے ایک علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے گئے تھے جہاں خودکش بمبار سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ان کے قریب پہنچا اور دھماکا کردیا۔


No comments