Ads

Breaking News

2015 سے اب تک ریپ اور قتل کے8واقعات تمام کیسز میں کیا چیز مشترک نکلی ،تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات

2015 سے اب تک ریپ اور قتل کے8واقعات تمام کیسز میں کیا چیز مشترک نکلی ،تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات   جمعرات‬‮ 11 جنوری‬‮ 2018  |  17:09 قصور میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے المناک واقعہ کی تحقیقات نے ضلع میں2015سے ہونے والے اسی طرح کے آٹھ کیسز کے پیچھے ایک سیریل کلر کے ملوث ہونے کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ میں سینئر پولیس حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ زیادتی کے بعد قتل کا پہلا کیس 2015 میں درج کیا گیا تھا جس میں ایک مقامی نے ملزم کی نشاندہی کرتے ہوئےبتایا کہ وہ کمسن بچی کو زیر تعمیر گھرمیں زیادتی کا نشانہ بنارہا تھا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملزم جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کے بعد کمسن بچی کو بازیاب کرنے والے شخص کی مدد سے پولیس نے ملزم کا خاکہ تیار کیا جسے ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بعد ازاں بچوں کے اغوا ء کے اس طرح کے اس طرح کے مزید واقعات سامنے آئے جن میں قصور میں پانچ لڑکیوں کا اغوا ء بھی شامل تھا۔ان 8 کیسز میں سے 3 کیسز کو حالیہ رپورٹ کیا گیا جبکہ تمام کیسز کو قصور کے اے ڈویژن، بی ڈویژن اور صدر پولیس تھانے کی حدود میں رپورٹ کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سینئر پولیس افسران کی ایک ٹیم نے گزشتہ سال تمام کیسز پر ایک تفصیلی تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس میں تمام شواہد، ڈی این اے ٹیسٹ، زندہ بچ جانے والی دو لڑکیوں کے بیانات اور گواہان سمیت دیگر تفصیلات شامل تھیں۔اس تحقیقات کا آغاز گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں اسی طرح کے ایک اور کیس جس میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا کی پیروی میں کیا گیا تھا۔ان تحقیقات کے بعد افسران اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ ان تمام کیسز کے پیچھے ایک ہی شخص ملوث ہے جس کی وجہ سے ضلع میں ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔اس مشاہدے کو مزید پذیرائی اس وقت ملی جب زینب کیس میں حاصل کی گئی ملزم کی سی سی ٹی ویفوٹیج اور پولیس کے ریکارڈ میں موجود خاکے میں مماثلت پائی گئی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے 2015 میں پہلے کیس کے اندراج کے فوری بعد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پانچ ڈی این اے سیمپلز ملے تھے جنہیں تشخیص کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا اور ان کی رپورٹس نے بھی اس بات کو واضح کردیا کہ ان تمام کیسز کے پیچھے ایک ہی شخص ملوث ہے۔ فیس بک ٹویٹر لنکڈن گوگل+ واٹس ایپ وائیبر دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎مردانہ طاقت میں اضافے کے لئے مفید مشورےاِخلاص کسے کہتے ہیں۔۔۔جنت میں گھر کی قیمتقبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بننے والی غذائیںکیا ریموٹ کنٹرول کے اس نقصان کے بارے میں علم ہے؟ہائے زینب! کوئی حکومت،کوئی پولیس، کوئی انتظامیہ، کوئی سوموٹو۔۔۔!ٹرمپ کا صدر بننا امریکہ کو بھاری پڑ گیا،2017ء قدرتی آفات کے حوالے سے امریکی تاریخ کا مہنگاترین سال قرار،کتنے بلین ڈالرز کا نقصان ہوا؟ حیرت انگیزانکشافاتمعروف ادا کارہ بھی بشری عرف پنکی کی مرید نکلیںبلڈ پریشر کو کم اور نارمل سطح پر لانے کیلئے کس چیز کا جوس بناکر پیا جائے،نئی تحقیقاتی رپورٹ میں حیران کن انکشافحکیموں کے پاس اب جانے کی کوئی ضرورت نہیں!جسم کی بیماریوں سے نجات کیلئے اس درخت کے پتے کواس طرح استعمال کریں آپ کی زندگی میں بہار آجائے گیسینما گھروں میں قومی ترانہ بجانے کا حکم کالعدمزینب سے زیادتی کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری،جو جہاں دیکھے فوری اطلاع دیںحضرت نوحؑ نے سیلاب آنے سے پہلے موبائل فون کے ذریعے اپنے بیٹے سے بات کی تھی،ترک سائنسدان کاحیرت انگیز دعویٰ،ثبوت مانگنے پر ایسی چیز سامنے لے آئے کہ سب دیکھ کر ہکابکا رہ گئےقصور میں قتل کی جانے والی بچی کی نمازہ جنازہ کس نے پڑھائی ؟ امام کو دیکھ کر پنجاب حکومت ہل کر رہ گئیسوات کے لوگوں کی قسمت بدل گئی،دریا سے سبز رنگ کا سونا نکلنے لگا،جانتے ہیں سبز پتھر کے چھوٹے سے ذرے کی قیمت کتنی ہےبڑے یورپی ملک میں 2018ء کا سب سے پہلا پیدا ہونے والا بچہ مسلمان نکلا، شہریوں نے وہ کہرام مچایاکہ صدر کو مداخلت کرنا پڑی لیکن مسئلہ کیا تھا؟ پول کھل گیا

No comments