کوئٹہ میں خود کش حملہ، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید اور 25 زخمی
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی اسمبلی سے
تھوڑے فاصلے پر ریڈ زون کے قریب جی پی او چوک پر زور دار دھماکا ہوا جس کے
نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ قریب کھڑی بس کو بھی شدید
نقصان پہنچا۔نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا خود کش تھا جس میں خود کش حملہ آور
نے پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6
افراد شہید جب کہ 25 زخمی ہوگئے جن میں پولیس اہلکار اور عام شہری بھی
شامل ہیں جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسپتال ذرائع
کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو
گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


No comments