Ads

Breaking News

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 10 جنوری کو ختم ہورہی تھی جس کے باعث محکمہ داخلہ کی جانب سے رینجرز اختیارات میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھیجی گئی جو انہوں نے منظور کرلی گئی، جس کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں رینجرز کو آئندہ 90 روز کے لیے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز کراچی ٹارگٹڈ آپریشن اور امن و امان قائم کرنے میں پولیس کے ساتھ اچھا کام کررہی ہے، کراچی کا امن ملک کا امن ہے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی رو سے ملنے والے خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز قانونی طور پر جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے۔

No comments