Ads

Breaking News

پاؤں کے سیاہ جوڑ وں سے نجات پانے کا آسان قدرتی ٹوٹکا

ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے جوڑوں کا سیاہ ہو جانابھی ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کا ماند کردیتا ہے ۔ ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے جوڑوں کی سیاہ رنگت ہونے کی مختلف وجوہات میں سے بڑی وجہ ان کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونا ہے اور ایسا کرنے سے انگلیوں کے سیلز مردہ ہوجاتے ہیں ۔
ان مردہ سیلز کی تہہ بننے کی وجہ سے انگلیوں کے جوڑ سیاہ ہو جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ سورج کی تیز شعاعوں کی وجہ سےجلد میں موجود میلانن کی پیداوارزیادہ ہو جاتی ہے ، جوجسم میں ہائپر پگمینٹیشن کا باعث بنتی ہے ۔ اکثر جسمانی بیماری کی وجہ سے بھی انگلیوں کے جوڑ سیاہ ہو جاتے ہیں ۔
انگلیوں کے گٹھوں کی سیاہ رنگت خود اعتمادی میں کمی کا باعث بنتی ہے کیونکہ ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ لیکن گھبرائیں نہیں اب آپ کو اپنے ہاتھوں اور پیروں کو چھپانے کی ضرورت نہیں کیونکہ انگلیوں کے جوڑوں کی سیاہ رنگت کو قدرتی طریقہ علاج سے دور کیا جاسکتاہے اور اس سلسلے میں آج کے اس آرٹیکل میں دیا گیا قدرتی نسخہ آپ کی بہت مدد کر سکتاہے
اس کےلیے ہمیں یہ چیزیں درکار ہیں
بیسن : 1کھانے کا چمچ
دودھ : 2کھانے کے چمچ
لیموں کا رس : چند قطرے

طریقہ استعمال
بیسن کو کسی برتن میں ڈال کر اس میں دودھ شامل کریں اور پیسٹ بنائیں جب اچھی طرح پیسٹ بن جائے تو اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور تینوں اجزاء کو یکجان کرلیں ۔ اب اس پیسٹ کو انگلیوں کے سیاہ جوڑوں پر لگائیں اور ہلکا ہلکا مساج کریں ۔ پھر اسے15منٹ سے لے کر 20 منٹ تک لگا رہنے دیں ،

خشک ہو جانے پر ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔ اس کا استعمال ایک ہفتے میں ایک دفعہ کریں اور کم از کم ایک ماہ تک لگاتار 4 دفعہ استعمال کریں ۔ ایک دفعہ کے استعمال سے ہی رنگت میں فرق محسوس کریں گے ۔ اس کے استعمال سے ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ۔ اسے ہوٹھوں پر بھی لگایا جا سکتاہے ۔
ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے جوڑوں کے سیاہ ہو نے کا مسئلہ زیادہ تر خشک جلد والے افراد کو پیش آتاہے ۔ اس لیے انہیں چاہیے کہ ہاتھوں اور پیروں پر موئسچر ائزر کا استعمال کریں تاکہ جلد کے خشک ہونے کی وجہ سے انگلیوں کے گٹھوں کا رنگ سیاہ نہ ہو ۔ کچھ خاص قسم کی بیماریوں جیسے کہ انزائما اور پسائرس(چنبل) کی وجہ سے بھی انگلیوں کے گٹھے سیاہ ہو جاتے ہیں ۔
جتنی جلدی ہو سکے ان بیماریوں کا علاج کریں تاکہ یہ آپ کے ہاتھوں او رپیروں کی خوبصورتی کونقصان نہ پہنچائیں ۔ ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ انگلیوں کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ گٹھوں کے سیاہ ہونے سے بھی محفوظ رہیں ۔ دھوپ میں جانے سے پہلے سن سکرین کا استعمال کریں ۔

No comments