Ads

Breaking News

عمران خان نے شادی کی ہے تواچھا کام کیا ہے، شیخ رشید

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 10 جنوری سے 10 فروری تک ملکی سیاست کے لئے اہم دن ہیں، حدیبیہ، عزیزیہ، پاناما اور دیگر کیسز میں نامزد چور پکڑے جائیں گے اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ ملک  کی تقدیر بدلنے جارہی ہے اورعوام کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شادی کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی علم نہیں یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے لیکن اگر عمران خان نے شادی کرلی ہے تو بہت اچھا کام کیا، وہ میرے اچھے دوست ہیں جن پر مجھے فخر ہے۔

No comments