Ads

Breaking News

پی ایس ایل تھری کا آفیشل نغمہ جاری کردیا گیا

پی ایس ایل تھری کا آفیشل نغمہ گزشتہ روز پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح اور پاکستان کے دوبارہ نمبر ون بننے کے موقع پر جاری کیا گیا، نغمے کا عنوان ”دل سے جان لگا دے“ ہے، اس مرتبہ بھی پی ایس ایل کا گانا معروف سنگر علی ظفر نے لکھا، کمپوز کیا اور گایا ہے، گانے میں رمیز راجہ، فخر زمان، شاہد آفریدی، شعیب ملک، احمد شہزاد، بابر اعظم، رومان رئیس، عمر گل، جنید خان، مصباح الحق، فہیم اشرف، عثمان شنواری، عمر امین اور دیگر کو دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں ”اب کھیل کے دکھا“ جب کہ دوسرے ایڈیشن میں ”اب کھیل جمے گا“ کے عنوانات سے نغمے بنائے گئے تھے جو شائقین میں بہت مقبول ہوئے تھے۔

No comments