Ads

Breaking News

ڈبے میں بند خاتون کو ہزاروں فٹ بلند طیارے سے گرانے کا مظاہرہ

ہزاروں فٹ بلندی پر پرواز کرتے جہاز سے اسکائی ڈائیورز کو چھلانگ لگاتے ہوئے تو سب نے ہی دیکھا ہوگا لیکن امریکا کے شہر شکاگو میں دوستوں کے ایک گروپ نے اس سے مختلف اور خطرناک اسٹنٹ آسمان پر پیش کیا۔
معروف ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق شکاگو میں 2 نوجوانوں نے ساڑھے 12 ہزارفٹ کی بلندی پر پرواز کرتے جہاز سے گتے کا ڈبہ باہر پھینکا جو تیزی سے زمین کی جانب بڑھ رہا تھا۔
اچانک زمین کی طرف گرتے اس ڈبے سے ایک خاتون برآمد ہوئی جس کے ہاتھ میں موبائل فون تھا جب کہ حیرت انگیز طور پر اس پورے اسٹنٹ کے دوران خاتون نے موبائل فون کو اپنے ہاتھ میں مضبوطی سے تھامے رکھا۔
اس خطرناک اسٹنٹ اور ایڈونچر کے مکمل ہونے پر پوری ٹیم نے جشن منایا جب کہ کامیاب ایڈونچر کرنے کے بعد خاتون اسکائی ڈائیور بھی بہت خوش نظرآئیں۔


No comments