Ads

Breaking News

نواز شریف کے خوف نے سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جو پاکستان کا شہری نہیں، جس نے وقت پڑنے پر پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا حلف لے رکھا ہے، جس کی وفاداریاں اغیار سے ہیں، آج وہ اس قوم کے نام نہاد لیڈروں کا لیڈر ہے، نواز شریف کی سیاسی اور عوامی طاقت کے خوف نے ان سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا ہے۔
جو پاکستان کاشہری نہیں،جس نےوقت پڑنے پرپاکستان کیخلاف ہتھیاراٹھانےکاحلف لے رکھا ھے،جسکی وفاداریاں اغیارسےہیں،آج وہ اس قوم کے نام نہاد ۔۔ 1/2
لیڈروں کا لیڈر ھے! نواز شریف کی سیاسی اور عوامی طاقت کے خوف نےان سب کو قادری کے کھونٹے سے باندھ دیا! یہ تاریخ کا جبر نہیں تو اور کیا ھے!
مریم نواز نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام لیواؤں کو جمہوریت کی قبریں کھودنے والے گورکن سے اتحاد مبارک ہو، کیا اس طرح عوام کا راستہ روک لو گے؟۔
جمہوریت کے نام لیواوں کو جمہوریت کی قبریں کھودنے والے گورکن سے اتحاد مبارک ہو ! کیا اس طرح عوام کا راستہ روک لو گے؟ انشاءاللّہ کبھی نہیں !


No comments