Ads

Breaking News

بھارت میں سلمان خان کی جان کو خطرہ

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان آئے دن تنازعات کا شکار رہتے ہیں اور جیسے ہی کوئی مصیبت ان کے سر سے ٹلتی ہے تو وہ دوسرے مسئلے میں پھنس جاتے ہیں، اداکار کے ساتھ ایسا ہی کچھ کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کیس میں ہوا جہاں عدالت نے تو انہیں رہا کردیا مگر وہ ایک اور مصیبت میں پھنس گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان کچھ روز قبل کالے ہرن کےغیر قانونی شکار کیس کے سلسلے میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے تھے جس کے بعد انہیں وہاں کے مقامی گینگسٹر کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو اسی شہر میں قتل کردیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی قتل، بھتہ خوری، کار چوری سمیت 20 سے زیادہ مقدمات میں پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کی جانب سے دھمکی آمیز کال بھی وہی سے کی گئی جب کہ پولیس نے دھمکی آمیز کال کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔
واضح رہے سلمان خان کو دھمکی آمیز فون کرنے والے لارنس کا تعلق بشنوئی کمیونٹی سے ہے جس نے 1998 میں سلمان خان کی جانب سے کالے ہرن کے غیر قانونی شکار پر عدالت سے رجوع کیا تھا اور تب سے ہی یہ کمیونٹی بالی ووڈ سلطان کو ’ولن‘ سمجھتے ہیں۔

No comments