Ads

Breaking News

طویل العمری کا راز

ایک صحافی نے جارج بر ناڈ شاہ سے انٹرویو کے دوران پوچھا کہ ان کی طویل العمری کا راز کیا ہے ؟؟برنا ڈ شاہ نے جواب دیا ’’میں ہمیشہ سر ٹھنڈا اور پیر گرم رکھتا ہوں ‘‘جب یہ انٹرویو شائع ہواتو اس کو پڑھ کر ہزاروں افراد نے سر پر برف رکھنی شروع کردی اور بہت ساروں نے پاؤں کو سیکنا شروع کر دیا اور اس کے نتیجہ میں کسی کو سر سام ہوگیا اور اکثر کو بخار ہو گیا ۔
ایک ہفتہ بعد ایک بڑا جلوس براناڈ شاہ کے دروازے پر آیا اور احتجاج شروع کر دیا اس پر برنا ڈ شاہ نے وضاحت کی ’’میرا وہ مطلب نہ تھا جو تم سمجھ بیٹھے ہو ‘دراصل سر ٹھنڈا رکھنے سے میری مراد تھی کہ میں کبھی غصہ نہیں کرتا اور پاؤں گرم رکھنے سے میرا مقصد یہ تھا کہ میں ہمیشہ پیدل چلتا ہوں یہی میری طویل العمری کا راز ہے۔

No comments