وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے سیاسی بحران پر صوبے کے وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔
وزیراعلیٰ
بلوچستان نواب ثناء اللہ کے خلاف اسمبلی میں آج تحریک عدم اعتماد پیش کی
جانی تھی لیکن اس سے قبل انہیں مستعفی ہونے کے مشورے دیئےگئے۔
وزیراعظم نے گزشتہ روز نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی تھی اور انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا تھا۔
وزیراعظم
نے صوبائی قیادت سے استفسار کیا تھا کہ سیاسی صورتحال کو اس نہج پر کیوں
پہنچنے دیا گیا؟ انہوں نے مشورہ دیا کہ اسمبلی سے ووٹ کے ذریعے عدم اعتماد
کے بجائے پہلے گھر چلے جانا بہتر ہے۔
وزیراعظم نے صوبائی قیادت کو موجودہ صورتحال میں متحد رہنے اور صوبے میں حکومتی معاملات بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔


No comments