وسیم بھائی یہ بھائی کیا ہوتا ہے؟ چیف جسٹس کا میئر کراچی سے استفسار
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران ایک موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار اور میئر کراچی وسیم اختر کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ چیف جسٹس نے میئر کراچی کو وسیم بھائی کہہ کر پکارا۔ چیف جسٹس نے مسکراتے لہجے میں کہا کہ یہ بھائی کیا ہوتا ہے جس پر کمرہ عدالت میں تمام لوگ ہنس پڑے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ چیف جسٹس نے مجھے بھائی کہا۔


No comments