کے سے مدینے تک پہلی ٹرین سروس کا آغاز ہوگیا
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں تیز ترین ٹرین سروس کا
باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ مکے سے مدینے تک بچھائے گئے نئے ٹریک پر تیز
ترین ٹرین نے اپنا پہلا سفر کیا اور دونوں شہروں کے 450 کلومیٹر کے فاصلے
کو دو گھنٹے 52 منٹ میں طے کرکے معتمرین کے دل جیت لئے۔
منصوبے کے ذمہ دار ہسپانوی سعودی کنسورشیم کے ترجمان ال شول کا کہنا ہے
کہ مکے سے مدینے تک 450 کلومیٹر کے سفر میں کئی راستوں پر ٹرین 300
کلومیٹر(180) میل فی گھنٹہ کے حساب سے بھی سفر طے کرے گی۔ حکام کا کہنا ہے
کہ ٹرین سعودی عرب کے ساحلی اور اہم تجارتی شہر جدہ سے گزرے گی اور حجاج
کرام کو منزل تک پہنچانے کے لئے مفید ثابت ہوگی۔


No comments