’’سبحان اللہ ‘‘ اہم شہر میں دریافت ہونے والا یہ پھول جیسے ہی اذان کی آواز سنتا ہے تو اس میں کیا تبدیلی پیدا ہوتی ہے ؟
باکو(مانیٹرنگ ڈیسک)آذربائیجان میں اذان کی آواز کے ساتھ کھلنے والا
پھول دریافت ہوا ،امریکی ٹی وی نے بھی اس معجزے کا اعتراف
کرلیا۔آذربائیجان کے لڈر ٹی وی اور سی این این کے مطابق آذربائیجان میں
پھولوں کے شوقین محمد رحیم ایلڈارووگزشتہ 15سالوں سے پھول پال رہے ہیں
اور ان کے باغیچے میں طرح طرح کے پھول اور پودے موجود ہیں تاہم ایک
پوداایسا بھی ہے جس پر کھلنے والے پیلے رنگ کے پھول کو اذان پھول یاعرب
دنیا میں ورد الاذان کانام دیاگیا کیونکہ یہ منفرد پھول بھی ہراذان کے وقت
کھل کر خدا کی کبریائی بیان کرتاہےاورروزانہ پانچوں وقت اس پودے پر لگنے والے تمام ہی پھول کھلتے ہیں
،مساجدسے اذان کی آواز کیساتھ ہی پھول بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں
اور اپنی پنکھڑیاں کھول دیتے ہیں۔


No comments