Ads

Breaking News

سعودی عرب:بیوی نے کھولتا تیل پھینک کرشوہر کو جلا ڈالا

ریاض سعودی عرب میں بیوی نے شوہر پر کھولتا تیل پھینک کر اسے بری طرح جلا ڈالا ، عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر عسیر کی تثلیث گورنری میں پیش آیا۔ کھولتے تیل سے جھلسے شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
وحشیانہ اقدام کی مرتکب خاتون کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ عسیر میں محکمہ صحت کے ترجمان عبداللہ سعید الغامدی نے بتایا کہ مریض کو تثلیث کے جنرل ہسپتال داخل کیا گیا ہے جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔
اس کا جسم شدید گرم تیل کے نتیجے میں بری طرح جھلس چکا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں پیش آیا ۔

No comments