Ads

Breaking News

زینب قتل کے ملزم کا ایک شناختی نمبر چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا ہے

زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کے 37 مقامی اورغیرملکی کرنسی اکاؤنٹس اور شناختی کارڈ کے دو مختلف نمبر ہونے کے اینکر پرسن کے دعویٰ کے حوالے سے  جہاں ریاستی اداروں نے تحقیقات تیزکر دیں جب کہ وہاں اس دعویٰ میں بنیادی خامیاں بھی سامنے آئی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ بینکوں کانظام نادرا کے تصدیقی نظام سے منسلک ہے اوربنک اکاؤنٹ کھولنے کے کسی بھی خواہشمند کا ڈیٹا اس نظام سے تصدیق کیا جاتا ہے اور دو شناختی نمبرکے حامل کسی فرد کا بینک اکاؤنٹ نہیں کھولا جاتا۔ موبائل فون کمپنیاں بھی نادرا کایہ نظام استعمال کرتی ہیں۔
نادرا ریکارڈکے مطابق ملزم کوکمپیوٹرائزڈشناختی کارڈ نمبر جاری ہونے سے پہلے اس نے نادراسے بچوں کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کا نمبر لیا تھا جو 35102-7566063-5 ہے۔ملزم نے شناختی کارڈ بنوانے کے وقت بچوں کے سرٹیفکیٹ والا نمبر نہیں بتایا ہوگا اس لیے اسے نیا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر 35102-7459834-7 جاری کردیا گیا جب کہ نادرا کے ایک سینئر افسر نے بتایا یہ معمول کی غلطی ہے۔

No comments