Ads

Breaking News

پاپا آئی ہیٹ یو



یہ تب کا واقعہ ہے جب میں اپنے کتے کے لیے ڈاگ فوڈ اور شامپو لینے کے لیے سٹور کی دوسری طرف جا رہا تھا کہ میری نظر ایک آدمی پر پڑی، اس کے ساتھ اس کی چار سالہ بیٹی تھی۔ اور مسلسل ضد کر رہی تھی اسے کوئی گڑیا پسند آگئی تھی اور وہ کہہ رہی تھی کہ ابو مجھے وہ گڑیا لے کر دیں۔ اس کا باپ اسے بار بار گھسیٹ رہا تھا اور بتا رہا تھا کہ ابھی اور بہت سی گروسری کرنی باقی ہے اور اس وقت اس کی گڑیا کے لیے پیسے خرچ کرنا اس آدمی کے
لیے ناممکن تھا۔ اس کی بیٹی کیونکہ اتنی نو عمر تھی تو وہ اپنی جگہ بضد تھی۔ لڑکی ایک دم غصے میں آگئی اور اپنے باپ کو بولا: آئی ہیٹ یو۔۔۔میں آپ سے نفرت کرتی ہوں۔اس آدمی نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور بولا: کچھ نہیں ہوتا۔۔۔بعد میں آپ سمجھ بھی جاؤ گی اور آپ مجھ سے پیار بھی کرو گی۔ میں ادھر ہی سٹور کے کاؤنٹر کے پاس رک کر یہ سب ہوتے دیکھ رہا تھا، میں نے سوچا کہ اس آدمی میں کتنا صبر ہے، اس نے آگے سے اپنی بیٹی کو ڈانٹا اور نہ ہی اسے تھپڑ لگا یا۔ بلکہ اتنی سچی بات بولی کہ اس مین اس لڑکی کی اپنی بھی بہتری تھی۔ پھر ایک دم مجھے خیال آیا کہ اسی طرح ہم جوان ہو کر اور عاقل بالغ ہوتے ہوئے بھی کبھی کبھی بہت دعا کرتے ہیں اور کسی چیز کی بہت دل سے خواہش کرتے ہیں اور جب وہ ہمیں پھر بھی نہیں ملتی تو ہم بھی اللہ سے شکوہ کرتے ہیں اور دنیا سے ہمارا دل اٹھ جاتا ہے، کبھی کبھا اتنے مایوس بھی ہوتے ہیں کہ ہر شے بری لگنے لگ جاتی ہے۔ ایسے میں ہمیں اس وقت بالکل بھی اس بات کی سمجھ نہیں ہوتی کہ جو بھی ہوا ہے وہ اللہ کی مرضی سے ہوا ہے اور اس ہی میں ہماری بھلائی پنہاں ہے۔ ہمیشہ یاد رکھو کہ اس وقت اگر تمہیں اپنی مرضی کی چیز مل گئی ہوتی تو تمہیں کبھی بھی صبر شکر قناعت کرنا نہ آتا۔ ہر چیز انسان کی اپنی بھلائی کے لیے ہوتی ہے۔
قدرت کا نظام ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، اسے اللہ چلا رہا ہے اور اسے صرف ہماری دعا بدل سکتی ہے اور اگر ہماری دعائیں سنی نہیں جا رہی تو یا تو ہم قطع رحمی جیسے کسی گناہ میں ملوث ہیں اور اپنے گناہوں سے بے خبر ہیں، یا پھر وہ دعا ہمارے حق میں نہیں جاتی۔ انسان کی عقل دراصل جتنی بھی زیادہ ہو جائے اپنے خالق کے سامنے بالکل ناقص ہے، اگر اس نے تمہارے لیے کسی بھی چیز کومنتخب کیا ہے تو اس پر مکمل توکل رکھو کہ وہی تمہارے لیے بہترین تھی، ورنہ اللہ تمہیں وہ چیز نہ دیتا بلکہ وہ دیتا جس کے تم خواہاں تھے۔

No comments