احتساب عدالت میں شریف فیملی کی پیشی
ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر حسین ایک بارپھراسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسزمیں پیش ہوگئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرسماعت کررہے ہیں ، عدالت نے استغاثہ کے مزید 2 گواہوں زوار منظور اورتسلیم خان کو طلب کررکھا ہے جب کہ وکیل خواجہ حارث بیانات کی روشنی میں گواہوں پرجرح کریں گے۔
نوازشریف کے ہمراہ (ن) لیگی رہنماؤں کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئی جب کہ کارکنوں کوجوڈیشل کمپلیکس آنے سے روک دیا گیا۔
احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف 10 مرتبہ، مریم نواز12 اورکیپٹن (ر) صفدر 14 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہوچکے ہیں۔ پیشی کے موقع پرجوڈیشل کمپلیکس کے اندر اورباہرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


No comments