Ads

Breaking News

بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے پاکستان سے مذاکرات کرے، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا والد کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ پُرتشدد حالات میں کشمیری ہی مر رہے ہیں لہذا بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے کیوں مقبوضہ کشمیر میں امن و استحکام دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔محبوبہ مفتی نے دونوں ممالک کی حکومتوں سے درخواست کی کہ مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

No comments