Ads

Breaking News

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 47 بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا ہے۔
ترجمان پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی محکمے کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے کھلے سمندر میں گشت کے دوران پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر شکار کرنے والے 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا اور بھارتی ماہی گیروں کی 9 کشتیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں جب کہ گرفتار ماہی گیروں کو مزید کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

No comments