Ads

Breaking News

نقیب قتل کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ منگل کو کیس کی سماعت کرے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کا قتل کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے جس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ منگل کو کرے گا۔
نقیب اللہ قتل کیس میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، سیکریٹری داخلہ اور چاروں صوبائی ہوم سیکریٹریز کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے، سیکریٹری اطلاعات اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نقیب اللہ سمیت 4 نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے الزام میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو اپنی پوری پولیس پارٹی سمیت معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ روپوش ہیں جب کہ سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کو 10 دن میں راؤ انوار کو گرفتار کرنے کی مہلت دی تھی۔

No comments