عمل کے جاہل
ایک صاحب کے ہاں بیٹیاں پیدا ہو رہی تھیں‘
بیٹے کیلئے دوسری شادی کی‘دوسری بیوی حاملہ ہونے خوش خبری ملی تو دن انتظار
میں کٹنے لگے‘ ڈیلیوری کے روز باپ اور دوسری ماں لیبر روم کے باہر منتظر
بیٹھے ہیں‘ اولاد کی بھوک چہروں پر عیاں ہے‘ . خبرکے انتظار میں آنکھیں
گھڑی کی سوئیوں پر جمی ہیں اور دل ٹک ٹک کی تال پر دھڑک رہے ہیں‘ زچہ کی
کراہ کے ساتھ بچہ کی ننھی چیخ سنائی دیتی ہے‘ باپ سجدے میں گرتا ہے‘ننھی
منی بیٹی کو باپ کی خالی گود میں ڈالا جاتا ہے‘ بیٹی کو باپ تک پہنچانے
والی آیا بخشش کی امید لیے باپ کا چہرہ تکتی ہے‘ جہاں خوشی کی بجائے سختی
نے ڈیرے ڈال لیے ہیں‘ بیٹی کو دوسری بیوی کی گود میں ڈال کر باپ اسپتال سے
نکلنے لگتا ہے‘ بیٹی کے کان میں آذان دینے کے لیے جب باپ کو پکارا جاتا ہے
تو وہ اپنی منتوں مرادوں سے مانگی اولاد کے کان میں آذان دینے سے یہ کہہ کر
انکار کر دیتا ہے کہ ہم نے سوچا تھا اتنے انتظار کے بعد تو اب بیٹا ہی
ملنا چاہیے‘. اس بچی کا کیا کریں؟
اگر آپ کبھی کسی سے بیٹی کی خوشخبری پر مٹھائی کھلانے کا کہیں تو بیٹی کے والد شرمندہ ہوجاتے ہیں۔
مبارکباد بیٹی کے جنم پر دے رہے ہیں لوگ
مگر مجھ سے مٹھائی کا تقاضا کیوں نہیں کرتے
اگر آپ کبھی کسی سے بیٹی کی خوشخبری پر مٹھائی کھلانے کا کہیں تو بیٹی کے والد شرمندہ ہوجاتے ہیں۔
مبارکباد بیٹی کے جنم پر دے رہے ہیں لوگ
مگر مجھ سے مٹھائی کا تقاضا کیوں نہیں کرتے
ایک فیملی میں چار بھائیوں میں صرف ایک
بھائی کے گھر اولاد ہوتی ہے . اتفاق سے تمام اولاد بیٹیاں ہیں . بیٹیوں کی
ماں اولاد پیدا کر کے بھی بیٹا نہ دے سکنے کی گناہگار ہے اور چار آپریشنز
کروا کر بھی پانچویں آپریشن کے لیے تیار ہے کہ شاید اب بیٹا مل جائے‘ باقی
بھائی بے اولاد ہیں لیکن مجرم صرف بیٹیوں کو جنم دینے والی ماں اور اس کی
بیٹیاں ہیں‘کیوں؟
بیٹی کو اسلام میں عزت دی گئی‘ دو بیٹیوں کی
پرورش کرنے والے باپ کو جنت میں حضور اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
ہمراہی کے انعام کا وعدہ اور ہمارا بیٹی کی پیدائش پر شرمندہ ہونے کا رویہ
کیسا تضاد ہے‘ ہم نام کے مسلم اور عمل کے جاہل ہیں‘ گھر آئی رحمت پر خوشی
کی بجائے دکھ اور پرسہ‘ بیٹی کے باپ کی قسمت پر افسوس‘ یہ سب اسلام کی
تعلیم تو نہیں‘ الٹرا ساؤنڈ کرواتے ہوئے بچے کی جنس کا معلوم کرنا‘ بیٹی کی
خبر سنتے ہی ماں کے روشن چہرے کا بجھ جانا بہت محسوس ہوتا ہے‘ ساتھ آئی
اٹینڈنٹ خواتین باقاعدہ تسلی دیتی ہیں کہ کیا ہوا اگلی دفعہ اللہ اچھی چیز
دے گا‘ اچھی چیز؟ یعنی بیٹی بری چیز ہے‘ کمتر‘ ناپسندیدہ اور ان چاہی ہے؟
ایک صاحب نے بیٹی کی خبر سنتا ہے اور منہ
چھپانے کے لیے اپنے چہرے کے سامنے اخبار پھیلا لیتا ہے جبکہ وہی باپ بیٹے
کے پیدا ہونے پر تمام اسپتال کو پنج ستارہ ہوٹل کا کھانا کھلاتا ہے‘ یہ
کیسا فرق ہے۔


No comments