بیوی کی خوبیاں
ہر وقت کا رونا دھونا، ڈرامے کرنا اور کوسنا
بند کر دو۔ آدمی اس سے بہت تنگ پڑتے ہیں۔ گھر کو چمکا کر رکھو تاکہ جب تم
نہ ہو تو وہ اس بات کو محسوس کرے کہ تمہاری کمی گھر دیکھ کر ہی نظر آنے
لگتی ہے۔ اس کو سرپرائزز دو۔ روز روز ایک روٹین ہر انسان کو بور کر دیتی
ہے۔ روز کچھ نیا کرو تاکہ وہ تم میں دلچسپی لیتا رہے۔ اگر وہ کچھ وقت
علیحدہ گزارنا چاہتا ہے تو اس کو بالکل تنگ مت کرو۔ وہ اپنے ماں باپ، بہن
بھائیوں اور دوستوں کے ساتھ جو بھی وقت گزارے اس کو کبھی اس سے مت روکو۔ وہ
جب ادھر سے خوش ہو کر آئے گا تو اس کے اچھے موڈ کا تمہیں بھی فائدہ ہو گا۔
کبھی اپنا پیار چھپاؤ نہیں۔ کھل کر اس کے سامنے اپنی چاہت کا اظہار کرو
اور اس کو بتاؤ کہ اس کے بغیر تم جی نہیں سکتی۔ اس کو ہگ کرو۔
صبح روز کام پر جانے سے پہلے کس کرو۔ چھوٹی
چھوٹی چیزوں سے اس کو اس کی اہمیت کا احساس دلاؤ۔اس سے ہمیشہ سچ بولو۔ کبھی
کوئی بات کتنی بھی بری ہو اگر اس نے وہ تمہارے منہ سے سنی ہوئی ہو تو بہت
بہتر ہے بجائے اس کے کہ وہ باہر کسی غیر اور گھٹیا انسان سے کوئی بات سنے۔
اس کو اپنے دن کی پوری تفصیل سچ سچ بتایا کرو تاکہ وہ بھی کھل کر تمہیں
اپنے دن کی ہر بات بتانے لگے۔ سب سے اہم بات چیت ہے۔ کھل کر آپس میں ہر بات
کرو۔ میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں۔ ان کو ایک دوسرے کے عیبوں پر
پردہ ڈالنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک دوسرے کی خوبیوں کو دوسرے لوگوں میں
بیان کر کے وہ ایک دوسرے کے سچے دوست بنتے ہیں۔ ایک دوسرے کے پسندید ہ
مشغلوں میں دلچسپی پیدا کرو۔
سب لوگ ایک جیسے نہیں ہوتے کہ ان کو آپس میں
سمجھوتہ ہی نہ کرنا پڑے۔ زیادہ تر میاں بیوی ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتے
ہیں۔ ایسے میں انہیں محنت کر کے ایک دوسرے کی زندگی اور دل میں جگہ بنانی
پڑتی ہے۔ اگر تمہیں کوئی بالکل اپنے جیسا ہی مل جائے تو وہ ایک الگ بات ہے۔
اچھی بیوی کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ نرمی سے پیش آئے۔
اس کی بات سنے۔ اس کی عزت کرے۔جب بھی وہ کام پر نکلے یا گھر لوٹے تو اس کو
ایک مسکراہٹ کے ساتھ رخصت کرے اور خوش آمدید کہے۔ اپنے شوہر کے ساتھ دل سے
مصافحہ کرو۔ اس کے لیے تیار ہو۔ بنا سنورا کرو۔ اپنے حلیے کا خیال رکھا
کرو۔ اگر تم گھر بیٹھ کر موٹی ہوتی رہو گی تو اس کا دل تم سے اچاٹ ہو جائے
گا۔اس کی پسند نا پسند کا خیال رکھو۔
اس کے دوستوں کو اپناؤ اور ان کی عزت اور
مہمان نوازی کرو۔ اس کی بیسٹ فرینڈ بنو اور اس کے ہر غم اور خوشی میں اس کا
ساتھ دو۔ وہ یہ جانتا ہو کہ ساری دنیا اسے چھوڑ سکتی ہے مگر تم اس کا ساتھ
کبھی نہیں چھوڑو گی۔ اس کو دل کی ہر بات بتاؤ تاکہ تم دونوں میں کوئی راز
باقی نہ رہے۔ سب سے اہم بات ہے اپنا آپ وہی دکھانا جو تم اصل میں ہو۔ کسی
اور کی پیروی مت کرو۔ اسے تم ویسے ہی پسند آئی تھی جیسے تم اصل میں تھی۔ اس
کے لیے تم آج بھی وہی ہو۔ اگر اور لوگوں یا لڑکیوں کے پیچھے چلو گی یا
میڈیا والیوں کو دیکھ کر اپنا سٹائل بدلو گی تو وہ کبھی پسند نہیں کرے
گا۔اس کی ہر بات کو غور سے سنو اور اس پر عمل کرو تاکہ اس کو معلوم ہو سکے
کہ تم نے اس کی بات سنی بھی ہے اور تمہارے لیے اہم بھی ہے۔
جو لڑکی اپنے آپ سے مطمئن ہو وہ کسی بھی
انسان کو خوش رکھ سکتی ہے۔ سب سے پہلے خود سے پیار کرنا سیکھو اور اگر
تمہیں خود میں کوئی خامیاں دکھائی دیتی ہیں تو ان کو محنت اور وقت دے کر
ختم کرو۔ انسان کو عقل مفت میں تو نہیں دی گئی۔جب تم خود سے پیار کرو گی تو
دنیا میں سب لوگ تم سے پیار کرنے لگ جائیں گے کیونکہ خوشی ایک ایسی
توانائی ہے جو انسان کے باطن سے پھوٹتی ہے اور پورا ماحول اس سے جگمگانے
لگتا ہے۔مردوں کو ہمیشہ حسین ترین لڑکیاں نہیں بھاتیں۔ انکو ایسی لڑکیا ں
پسند ہوتی ہیں جو خود پسندی کی شدید مریضہ ہوں اور دنیا کے باقی لوگوں کی
قبولیت کے پیچھے بھاگتی نہ پھر رہی ہوں۔


No comments