Ads

Breaking News

عمران خان نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

گزشتہ تین روز سے  عمران خان اور بشریٰ مانیکا کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور ان خبروں کے حوالے سے عمران خان کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا  تاہم اب عمران خان نے شادی کی خبروں پر چپ کا روزہ توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے محض شادی کی خواہش کی ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تین دن سے اس کشمکش میں ہوں کہ کیا میں نے کوئی بینک ڈکیتی کی ہے، منی لانڈرنگ کی ہے یا ماڈل ٹاؤن سانحے کے  آپریشن کے احکامات دئیے یا پھر میں نے ریاستی معلومات بھارت کو فراہم کی ہیں؟ میں نے صرف شادی کی خواہش کی ہے۔ کیا شادی کی خواہش رکھنا بڑا جرم ہے۔
1. For 3 days I have been wondering have I looted a bank; or money laundered bns in nation's wealth; or ordered a model-town-like killing spree; or revealed state secrets to India? I have done none of these but discovered I have committed a bigger crime: wanting to get married.
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف اور میرشکیل الرحمان کی گندی میڈیا کیمپین سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، نواز شریف اور میر شکیل الرحمان جان لیں کہ ان دونوں کی اس حرکت سےمیرا ان کے خلاف لڑنے کا جذبہ مزید مستحکم ہوگیا ہے۔
4. NS & MSR can rest assured that their vicious campaign has only strengthened my resolve to fight them all the way.
عزت اور ذلت دینے والی اللہ کی ذات ہے، مجھے اگرفکر ہے تو بشریٰ بیگم کے قدامت پسند  خاندان اور اپنے بچوں کی جو اس پرو پیگنڈے سے براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔
3. However, my concern is for my children & the very conservative family of Bushra begum, all of whom have been subjected to this malicious campaign by NS & MSR.
میں شریف خاندان کو 40 سالوں سے جانتا ہوں لیکن اس طرح سے ذاتیات پر کبھی نہیں اترا کہ انسان کسی کی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالے۔
5. I have known the Sharifs for 40 years and I know all their sordid personal lives but I would never stoop to the level of exposing these sordid details.
عمران خان نے اپنے مداحوں اور خیرخواہوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے جس ذاتی خوشی سے محروم ہوں وہ مجھے مل جائے۔
6. All I ask of my well wishers and supporters is that they pray I find personal happiness which, except for a few years, I have been deprived of.
واضح رہے کہ عمران خان کی شادی کی خبروں کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے بھی بیان میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے شادی نہیں کی بلکہ شادی کا پیغام  بھیجا ہے۔

No comments