Ads

Breaking News

فینز ون ڈے الیون آف دی ایئر، بابر اعظم اور حسن علی شامل

شائقین کی ون ڈے الیون آف دی ایئر 2017 کا اعلان کر دیا گیا پاکستان کے بابر اعظم اور حسن علی جگہ بنانے میں کامیاب رہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی الیون میں شعیب ملک اور حسن علی بھی شامل ہیں۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرکٹ انفو کی جانب سے کرائے گئے سروے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے ووٹنگ میں حصہ لیا، شائقین کی جانب سے 2017 کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے بابر اعظم اور حسن علی شامل ہیں۔ فینز الیون میں روہت شرما، کوانٹن ڈی کاک، ویرات کوہلی کپتان، اے بی ڈی ویلیئرز، بابر اعظم، ایم ایس دھونی، بین سٹوکس، ہردیک پانڈیا، راشد خان، حسن علی اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی فینز الیون آف دی ایئر میں پاکستان کے شعیب ملک اور حسن علی شامل ہیں، اسکواڈ میں روہت شرما کپتان، ایون لیوئس، اے بی ڈی ویلیئرز، ڈیوڈ ملر، شعیب ملک، بین سٹوکس، بھونیشور کمار، سنیل نارائن، راشد خان، حسن علی اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔ فینز ٹیسٹ الیون اور ویمنز الیون میں کوئی پاکستان پلیئر شامل نہیں ہے۔


No comments